Home / بھارت ایشیاکپ کےپیچھےپڑگیا

بھارت ایشیاکپ کےپیچھےپڑگیا

Asia Cup Cricket 2023 schedule

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شرفاکےکھیل یعنی کرکٹ میں دھونس ، دھاندلی،سٹہ اورجوامتعارف کرانےوالےبھارت نےپاکستان دشمنی میں ایشیاکپ کوخراب کرنےکی جیسےقسم ہی کھالی ہے۔ اس حوالےسےپریس ٹرسٹ آف انڈیانےخبردی ہےکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ایشیا کپ کی میزبانی کے مجوزہ "ہائبرڈ ماڈل” کی حمایت نہیں کرے گا۔
رپورٹ کےمطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ، جو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے احمد آباد میں ایک غیر سرکاری میٹنگ میں بھارتی بورڈ کے موقف کو دہرایا۔

واضح رہےکہ ہائبرڈ ماڈل کے نفاذ کا مطلب یہ ہوگا کہ ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے میچز، جن میں بھارت شامل ہے، ٹورنامنٹ کے غیر جانبدارمقام پرمنتقل ہونے سے پہلے پاکستان میں کھیلےجائیں گے۔شاہ اوربی سی سی آئی،پی سی بی کی تجویزکے حق میں نہیں اورچاہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ مکمل طورپرایک غیرجانبدارمقام (ترجیحاًسری لنکا) پرہی کھیلاجائے

ایشئین کرکٹ کونسل کےایک رکن نےپی ٹی آئی کوبتایاکہ بات چیت میں تعطل اب بھی برقرارہےاوراب حتمی فیصلہ صرف اے سی سی کے ایگزیکٹوبورڈ کےاجلاس میں ہی کیاجائے گا۔ اے سی سی بورڈ کے رکن کےمطابق سری لنکا، بنگلہ دیش اورافغانستان پہلے ہی پی سی بی کو بتا چکے ہیں کہ انہیں پاکستان میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن ہندوستان ہائبرڈ ماڈل کی حمایت کرنے کا خواہاں نہیں۔

اےسی سی ایگزیکٹو باڈی کے25 ممبران ہیں۔ پانچ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک (ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان)، تین ایک روزہ انٹرنیشنل اور ٹی20 اسٹیٹس کے ساتھ اور17 مزید صرف ٹی20 اسٹیٹس کے ساتھ۔

کیا ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے؟

اےسی سی کےممبرکاکہناہےہائبرڈماڈل میں ووٹ نہیں ڈالاجاسکتاتاہم کوئی بیچ کاراستہ توہوناچاہیےتاکہ مسئلےکاکوئی حل نکل سکے۔ انہوں نےکہااگر ایونٹ میں 6 ممالک کھیل رہے ہیں، توان 19 دیگر ممالک کا کیا مقام ہے جو ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گے؟ جب ان کا کوئی سٹیک نہیں تو وہ کس بنیاد پر ووٹ دیں گے؟

نجم سیٹھی نے اے سی سی کوبتایا ہے کہ ایشیا کپ کا دو ممالک میں انعقاد کا مطلب براڈکاسٹرز کے لیے دوگنا مائلیج ہے لیکن بی سی سی آئی کو لگتا ہے کہ یہ ایک لاجسٹک نائٹ مئیرہو گا کیونکہ متحدہ عرب امارات شاید غیرجانبدارمقام نہ ہو۔

پی سی بی نے پہلے ہی اے سی سی کو بتا دیا ہے کہ وہ سری لنکا میں ہونے والے دونوں پاک بھارت میچوں کی گیٹ منی سےکم از کم 0.5 ملین امریکی ڈالر کی توقع کریں گےکیونکہ گال یاکولمبومیں وہ گنجائش نہیں جو دبئی میں ہے۔

آئی سی سی چئیرمین کی پاکستان آمد

آئی سی سی چئیرمین اسی مسئلےکولیکرپاکستان پہنچ چکےہیں جہاں وہ نجم سیٹھی سےاس موضوع پربات کرکےکوئی حل نکالنےکی کوشش کریں گے۔

ایشیاکپ شیڈول

ایشیاکپ 2023ایک روزہ میچوں کی طرزکاٹورنامنٹ ہےجوستمبرسےپاکستان اوریواےای میں شیڈول ہے۔تاہم شیڈول کاتاحال حتمی اعلان نہیں کیاجاسکاکیونکہ بھارت میں ٹورنامنٹ کھیلنےکیلئےپاکستان آنےسےانکارکردیاہے/

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …