Home / جسٹس یحییٰ آفریدی نئےچیف جسٹس نامزد

جسٹس یحییٰ آفریدی نئےچیف جسٹس نامزد

new chief justice of Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پارلیمانی کمیٹی نےجسٹس یحییٰ آفریدی کوملک کانیاچیف جسٹس نامزدکردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئےپارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہواجس میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم اورجےیوآئی ف کےنمائندوں نےشرکت کی جبکہ سنی اتحادکونسل نےاجلاس کابائیکاٹ کیا۔

رابطوں کےباوجودسنی اتحادکےانکارکےبعدپارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہواجس میں دوتہائی اکثریت نےجسٹس یحییٰ آفریدی کےنام کی منظوری دی گئی ۔ یادرہےکہ رجسٹرارسپریم کورٹ نےپارلیمانی کمیٹی کوجسٹس منصورعلی شاہ ، جسٹس منیب اختراورجسٹس یحیی آفریدی کےنام بھیجےتھے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت میں ایک ووٹ آیاجوجےیوآئی کاتھا۔ پارلیمانی کمیٹی نےجسٹس یحییٰ آفریدی کانام منظوری کیلئےوزیراعظم کوبھجوادیاجوحتمی منظوری کیلئےاسےصدرمملکت کوبھجوائیں گے۔

حامدخان کااحتجاج کااعلان

تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالےوکیل رہنماحامدخان کاجسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی کےخلاف تحریک چلانےکااعلان ۔ جبکہ سپریم کورٹ کےسابق صدراحسن بھون نےجسٹس یحیی آفریدی کوایک غیرمتنازع جج قراردیا۔

یہ بھی چیک کریں

Field Marshal Pakistan Syed Asim Munir on Eid

فوجی کیوں گھرسےدورعیدمناتےہیں؟ فیلڈمارشل نےبتادیا

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیرنےعیدحسب روایت گھرسےدورسرحدوں پرتعینات وطن کےمحافظوں کےساتھ منائی ۔ …