Home / کسی کی خواہش پرگلےنہیں کاٹ سکتا: محسن نقوی

کسی کی خواہش پرگلےنہیں کاٹ سکتا: محسن نقوی

Can't correct things in cricket overnight: PCB chairman

ویب ڈیسک ۔۔ لوگ چاہتےہیں 4,5کےگلےکاٹ دوں لیکن ایسےنہیں ہوتا۔ پہلےبیک اپ بن جائے،اس کےبعدسرجری بھی ہوجائےگی ۔

ان خیالات کااظہاروزیرداخلہ اورچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےایک پرس کانفرنس کےدوران کیا۔ انہوں نےکہاکہ میرےپاس کوئی جادوکی چھڑی نہیں،کسی کےکہنےپرنہیں جاوں گا،معاملات ٹھیک کرکےجاوں گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش سے شکست بہت مایوس کن ہے، چیمپئنز کپ ستمبر کے آخرمیں مکمل ہوگاتو پرفارمنس والےآگے آجائیں گے،سلیکشن کمیٹی نے17 کھلاڑی دیے،کھلاناکوچ اورکپتان کافیصلہ ہوگا۔

محسن نقوی نےکہاوقاریونس تین چارہفتےایڈوائزررہےلیکن اب وہ بطورمینٹورایک ٹیم سنبھالیں گے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست مایوس کن ہے،پچ رپورٹ منگوائی ہے۔

یادرہےکہ قومی ٹیم کےکپتان بنگلہ دیش کےخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کاملبہ پچ پرڈالتےہوئےکہاتھاکہ ان سےپچ کوریڈکرنےمیں غلطی ہوئی ۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …