ویب ڈیسک ۔۔ بلوچستان کےعلاقےموسیٰ خیل میں پنجاب سےتعلق رکھنےوالےتئیس افرادکےبہیمانہ قتل پروزیرداخلہ خواجہ آصف کی بلوچ رہنماڈاکٹرماہ رنگ بلوچ پرکڑی تنقید ۔
خواجہ آصف نےماہ رنگ بلوچ کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےکہاکہ اپنےلاپتہ لوگوں پر ماہ رنگ بلوچ اور دیگرلوگ اسلام آباد آکر دھرنادےدیتے ہیں لیکن، بلوچستان میں مزدوروں کے ساتھ جو ہوا اس پر ان سب کےمنہ پرکیوں تالےلگےہوئےہیں۔ یہ دہرامعیارہے۔ صرف اپنے لئے بولتے ہیں پنجابیوں کے لئے کچھ نہیں بولتے۔
سوشل میڈیاپلیٹ فارم ”ایکس“پرجاری بیان میں کہاخواجہ آصف نےکہاکہ’لاپتہ افراد کا مقدمہ لڑنے والے اور جلوس نکالنے والے،دھرنا دینے والے آج جو خون ناحق بلوچستان میں بہایا گیا اس پربھی بولیں، احتجاج کریں، جن کے پیارے آج بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں‘۔