Home / ایران نےپاکستان کوحتمی نوٹس بھجوادیا

ایران نےپاکستان کوحتمی نوٹس بھجوادیا

Pak-Iran Gas pipeline project

ویب ڈیسک ۔۔ ایران نےگیس پائپ لائن منصوبےپرعمل نہ کرنےپرپاکستان کےخلاف فرانس کی عالمی ثالثی عدالت میں جانےکی دھمکی دےدی ۔ تہران کی جانب سےحکومت پاکستان کوحتمی نوٹس بھجوادیاگیاہے۔

قومی اخبارکی ایکسکلوسوخبرکےمطابق،اس منصوبے کو2014 سے 10 سال کی تاخیر کا سامنا ہے۔ جی ایس پی اے (گیس سیلزپرچیزایگریمنٹ) پر2009 میں فرانسیسی قانون کے تحت دستخط کیے گئےاور پیرس میں قائم ثالثی عدالت دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والےاس تنازع کا فیصلہ کرنے کا فورم ہے۔ واضح رہےکہ فرانسیسی ثالثی عدالت امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتی۔

پاکستان کےانٹراسٹیٹ گیس سسٹمز(آئی ایس جی ایس)اورنیشنل ایرانی گیس کمپنی (این آئی جی سی) نےستمبر2019 میں نظرثانی شدہ معاہدے پر دستخط کیے تھےاورنظر ثانی شدہ معاہدے کےتحت اگرپائپ لائن کی تعمیر میں تاخیر ہوئی توایران کسی بین الاقوامی عدالت سے رجوع نہیں کریگا، تاہم پاکستان 2024 تک اپنی پائپ لائن بچھائے گا جسکے بعد اسےایران سےروزانہ 750ملین کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

پاکستان کےاعلیٰ حکام ایرانی حکومت کےنوٹس پرکافی پریشان ہیں کیونکہ یہ نوٹس حتمی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے متعلقہ حکام نے اس بات کی حکمت عملی تیار کرنےکیلئےغورشروع کردیاہے۔

سینئر سرکاری عہدیداروں کےحوالےسےخبرمیں کہاگیاکہ پاکستان امریکی پابندیوں کی موجودگی میں ہم اس منصوبے کو آگے بڑھانے سے قاصر ہے۔ ہم نے سفارتی سطح پر امریکیوں سے امریکی چھوٹ مانگنے کی بھرپور کوشش کی لیکن بائیڈن انتظامیہ آئی پی گیس لائن منصوبے کے خلاف ہے اور مارچ 2024 میں امریکی کانگریس کے پینل کو اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے بتایاکہ ہم نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے آئی پی گیس لائن منصوبے پر ایران کے ساتھ بات کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …