ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواسےمتعلق بڑادعویٰ کردیا۔ کہتےہیں علی امین گنڈاپورکے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔
جیو نیوزکے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘میں بات کرتےہوئےخواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 22 اگست کےجلسےکےاعلان سےپیداشدہ صورتحال سےنکلناچاہتی تھی ۔ خواجہ آصف کےمطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں جس کی ابتدا خود پی ٹی آئی نے کی ہے۔
خواجہ آصف نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان ان کےمؤقف کی تائید کررہی ہیں۔ جلسےکےاعلان اورپھراس کی منسوخی کےپورے واقعے کا نقصان پی ٹی آئی کا ہی ہوا ہے۔
اُنہوں نےکہاکہ حکومت نے جلسہ ملتوی کروانے کےلیے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی تسلی رکھیں، پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کرنےکاسلسلہ بند نہیں ہو رہا، بلوچستان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاتے۔ اسلام آباد یا کوئٹہ میں ہوتے ہیں۔