ویب ڈیسک ۔۔ حکومت سےناراض مولانافضل الرحمان کہتےہیں وہ کوئی نجومی نہیں جویہ بتاسکیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پورےکرپائےگی یانہیں ؟
لاہورمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےمولاناکاکہناتھاکہ تحریک انصاف سےان کی جماعت کی 12سالہ تلخیوں کوختم ہونےمیں کچھ وقت لگےگا۔ایساجلدی میں نہیں ہوسکتا،تاہم تحریک انصاف سےہماری بات چیت جاری ہے۔
مولانافضل الرحمان لاہورمیں چودھری شجاعت حسین کےگھرگئےاوران کی عیادت کی ۔ چودھری شجاعت حسین نےمولانافضل الرحمان کوسپریم کورٹ کےفیصلےکی خوشی میں حلوہ کھلایا۔ کہاکہ مفتی محمودسےچودھری ظہورالہیٰ کےدورمیں گہرےمراسم تھے۔
چودھری شجاعت نےکہامولاناسےہمارےدیرینہ تعلقات ہیں ، یہ سلسلہ قائم ہےاوررہےگا۔