مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ایس ایس پی آپریشنزلاہورڈاکٹرانوش مسعودنےپولیس فورس جوائن کرنےکی وجہ بتادی ۔
سماٹی وی کےمشہورپروگرام گپ شپ ودواسع چودھری میں اس سوال کےجواب میں کہ ایم بی بی ایس کرنےکےبعدپولیس میں آنےکافیصلہ کیوں کیا؟ انوش چودھری نےکہاکہ پہلےان کاپولیس میں آنےکاکوئی ارادہ نہیں تھا،لیکن ان کی فیملی ملک سےباہرچلی گئ اورانہوں نےجذبہ حب الوطنی کےتحت یہ فیصلہ کیاکہ ملک کی خدمت کرنےکیلئےپولیس ڈیپارٹمنٹ میں بہت پوٹینشل ہے۔ میرےخاندان کےلوگ آرمی اورپولیس میں تھے،اس لئےیونیفارم سےمحبت بھی تھی۔ یوں میراپولیس میں آناہوا۔ انہوں نےکہاکہ بطورڈاکٹربھی قوم کی خدمت کی جاسکتی تھی لیکن ایک پولیس افسرکےطورپرمیرےپاس قوم کی خدمت کابہترین موقع تھا،اس لئےمیں نےیہ پروفیشن چنا۔
ایس ایس پی انوش مسعودنےکہاکہ ان کی میڈیکل کی تعلیم نےانہیں کرائم انویسٹی گیشن میں بہت ہیلپ کیاکیونکہ بطورڈاکٹران کیلئےپوسٹمارٹم اورمیڈیکل رپورٹ کی بنیادپرچیزوں کوسمجھنابہت آسان ہے۔ میرےماتحت افسران کوسب سےزیادہ مسئلہ ہی تب ہوتاہےجب میں ان سےمیڈیکل رپورٹ مانگتی ہوں ۔
انہوں نےکہاکہ خاتون پولیس افسرکےطورپران کیلئےمحکمےمیں بہت چیلنجزہیں اورمردوں کےمعاشرےمیں خودکومنوانےکیلئےاپناآپ ثابت کرناپڑتاہے۔ میری والدہ پولیس میں جانےپرتھوڑاپریشان تھیں لیکن پھرمیں نےانہیں قائل کیا۔
ڈاکٹرانوش مسعودنےبتایاکہ پولیس کےمحکمےنےانہیں ایک بڑاانسان بننےاوردنیاکی حقیقتوں کوسمجھنےمیں بہت مددکی ۔ اس لئےایسی بہت سی باتیں جودوسروں کی شایدبہت بڑی ہوتی ہیں انہیں عام محسوس ہوتی ہیں۔