Home / انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

internet services in Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے اوائل‘تک سست رہنے کی توقع ہے کیوں کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ بننے والی سب میرین کیبل کی مرمت اکتوبرتک مکمل ہونےکی توقع ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ بہت سست رہا۔ خاص طورپر موبائل ڈیٹااستعمال کرنے والے صارفین کوواٹس ایپ کے ذریعے میڈیااورآڈیو پیغامات بھیجنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ اس کےعلاوہ براڈبینڈپربھی براؤزنگ انتہائی سست ہے۔

بزنس کمیونٹی اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) نے الزام لگایاکہ حکومت کی جانب سے’فائر وال‘سمیت انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کی کوششوں کےباعث ڈیجیٹل سروسزمتاثرہوئیں جس کے نتیجے میں آن لائن کاروبارسےمنسلک افرادکوکروڑوں کانقصان برداشت کرناپڑا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت شاہ فاطمہ نےایک پریس کانفرنس میں خوداس بات کی تصدیق کی کہ حکومت سائبر سیکیورٹی کے خطرات سےنمٹنےکےلیے اپنے’ویب مینجمنٹ سسٹم‘کو اپ گریڈ کررہی ہے،لیکن انہوں نےحلفاًیہ بات کہی کہ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کوکنٹرول کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

ٹیلی کام آپریٹرزایسوسی ایشن کےمطابق انٹرنیٹ کی سست روی سے پاکستان کو سالانہ 12 ارب روپے کا نقصان ہونےکااندیشہ ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر کی آمدنی میں کمی کی وجہ سے خزانے کو اسی طرح کا نقصان سالانہ 3 ارب روپےسےزیادہ ہوجائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

income tax return file's last date

انکم ٹیکس گوشوارےجمع نہ کرانےوالوں کی خیرنہیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں ٹیکس جمع کرانےوالےادارےایف بی آرنےاعلان کیاہےکہ انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی …