ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا11 ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کے لیے روانہ ہونےکاامکان ہے۔ وہ لندن میں اپناطبی معائنہ کرائیں گےاورکچھ وقت اپنےبیٹوں کےساتھ گزاریں گے۔ نوازشریف دوسے تین ہفتے تک لندن میں قیام کرسکتےہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال 21 اکتوبر کولندن میں چارسال قیام کےبعد وطن واپس پہنچے تھےاورانہوں نےاس موقع پرلوگوں سےخطاب بھی کیاتھا۔
کچھ میڈیاخبروں کےمطابق نوازشریف کےبعدن لیگ کےرہنمابھی لندن جائیں گے۔