ویب ڈیسک ۔۔ یہ پاکستان کی کرکٹ کوہوکیاگیاہے؟
پاکستان میں کرکٹ کےمقبول ترین کھیل کی موجودہ صورتحال پریہ دردمندانہ تبصرہ انگلینڈکےسابق کرکٹرکیون پیٹرسن نےکیاہے۔ بنگلہ دیش کےخلاف ہوم گراونڈپر10وکٹوں سےشکست پرسابق انگلش بلےبازنےانتہائی حیرانگی کااظہارکیاہے۔
سوشل میڈیاسائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں پیٹرسن نےلکھاکہ پاکستان میں کرکٹ کوکیاہوگیاہے؟جب ہم پی ایس ایل کھیلتےتھےتوکرکٹ کامعیارشاندارتھا۔ کیون پیٹرسن نےلکھاکہ اس وقت کھلاڑیوں کے کام کرنے کا انداز اچھا تھا اور نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے، اب وہاں کیا ہو رہا ہے؟
پیٹرسن کا تبصرہ پاکستان میں کرکٹ کےگرتےہوئےمعیارکی بہت واضح عکاسی کرتاہے۔ سابق انگلش کرکٹرکی آبزرویشن سےپتاچلتاہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کمزورسےکمزورحریف کےخلاف بھی سخت دباومیں آجاتی ہےاوردوسرایہ کہ اس میں موقع کی مناسبت سےحکمت عملی بنانےمیں بھی کافی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔