Home / جنٹیلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

جنٹیلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

Cadet Arifullah martyred in Laki Marwat

ویب ڈیسک ۔۔ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خوارج کانمازمغرب کے دوران مسجد پرحملہ۔ دہشت گردوں کابہادری سےمقابلہ کرتےہوئےپاک فوج کے کیڈٹ عارف اللہ شہید ہوگئے۔ شہیدعارف اللہ نےاپنی جان دےکرمسجدمیں موجودبہت سےنمازیوں کی جانوں کوبچایا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق 25اکتوبرکوضلع لکی مروت کی ایک مسجدپرفتنہ خوارج کےدہشت گردوں نےنمازمغرب کےدوران حملہ کردیا۔ دہشت گردوں نےنمازیوں پرفائرنگ کردی ۔ کیڈٹ عارف اللہ اس وقت مسجدمیں نمازکی ادائیگی کیلئےموجودتھے۔ انہوں نےحملہ آوردہشت گردوں کاانتہائی جوانمردی سےمقابلہ کیااوردوسرےنمازیوں کوبچاتےہوئےجان دےدی۔ شہیدکی عمرصرف 19سال تھی۔

آئی ایس پی آرکاکہناہےنمازکی ادائیگی میں مصروف نمازیوں پرحملہ بزدلانہ فعل اورخوارج کے ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہےلیکن دوسری جانب ایک نوجوان کیڈٹ کاعمل دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کےجذبہ قربانی اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

شہید کیڈٹ عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے،وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت تھے، شہادت کے وقت جی سی عارف اللہ چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آئےہوئے تھے،شہید نے سوگواران میں والدین،4 بھائی اور 4 بہنیں چھوڑی ہیں، ان کے بڑے بھائی بھی پاکستان آرمی میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Punjab Govt to run airline punjab air

پنجاب حکومت جہازاڑائےگی

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت اب جہازاڑائےگی ۔ نوازشریف نےپی آئی اےخریدنےکاعندیہ دےدیا۔ لندن واپسی …