Home / ایف بی آرنےانکم ٹیکس قواعدمیں ترمیم کردی

ایف بی آرنےانکم ٹیکس قواعدمیں ترمیم کردی

Income tax rules 2002

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس قواعد2002میں ترمیم کردی۔ اب ایکٹوٹیکس پیئرزکاڈیٹاروزانہ کی بنیادپراپ ڈیٹ کیاجائےگا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ٹیکس سال 2024 کا گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو فوری طور پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد
گوشوارے جمع کرانے پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنا ہوگا۔

اعلامیےکےمطابق یہ ترامیم ایف بی آرآپریشنز کی شفافیت اورکارکردگی کو بہتر بنانےکیلئےکی گئی ہیں ۔ ایف بی آرحکام کاکہناہےٹیکس دہندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرزکوسہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔۔

یہ بھی چیک کریں

Hyundai Tucson prices in Pakistan after green tax

ہائبرڈگاڑیوں کےخریداروں کیلئےبری خبر

تاریخ: 25 جون 2025 | تحریر: نیوز میکرز ڈیسک پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیاں خریدنے کے …