مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پنجاب کاہرشہرسیف سٹی کےکیمروں کےنشانےپر۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےصوبےکےچوتھےشہرشیخوپورہ میں سیف سٹی پراجیکٹ کاافتتاح کردیا۔ اگلےدوہفتےکےدوران مزیددوشہروں میں سیف سٹی فعال کرنےکی ہدایت ۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی شیخوپورہ سیف سٹی اتھارٹی آمد ۔ ویڈیووال کامشاہدہ اورجدیدمواصلاتی آلات کامعائنہ کیا۔ سیف سٹی کی مددسےای چالان اورمجرموں کی شناخت کاکام بھی کیاجائےگا۔ مریم نوازنےسیف سٹی شیخوپورہ میں مانیٹرنگ روم دیکھا،انہیں جدید باڈی کیم، رگڈ سمارٹ فون اور دیگر آلات سےمتعلق بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعلیٰ کوبتایاگیاشہرکےباون اہم مقامات پردوسوتہترکیمرےنصب کئےگئےہیں ۔ سیف سٹی شیخوپورہ ائیر کوالٹی انڈکس کی بھی مانیٹرنگ کرے گا-اس کےعلاوہ جرائم پیشہ افرادکاچہرےکی شناخت کےذریعےسراغ لگایاجاسکےگا۔ شیخوپورہ کےدس مختلف مقامات پرپینک بٹن بھی نصب کئےگئےہیں ۔