Home / تاخیرسےگوشوارےجمع کرانےوالوں کیلئےخوشخبری

تاخیرسےگوشوارےجمع کرانےوالوں کیلئےخوشخبری

Customs duty reduced on imports in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ دیرسےانکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےوالوں کیلئےاچھی اوربری خبر۔ ایف بی آر کاکہناہےتاخیرسےگوشوارےجمع کرانےوالوں کو فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کیاجائےگالیکن انہیں سرچارج ادا کرنا ہوگا۔

ایف بی آر نے کہا ہےنئے ٹیکس سال کے لیے مقررہ یا توسیع شدہ تاریخ تک گوشوارے جمع کروانے والے افراد کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کیے جائیں گے، دیر سے جمع ہونے والے گوشواروں پر سرچارج عائدکیاجائےگا۔اس کےبعدان کانام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کرلیاجائےگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سرچارج انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 182اے کے تحت لاگو ہوگا، نئی قائم ہونے والی کمپنیاں اور کاروباری ادارے، جن کا گوشوارہ 30 جون کے بعد جمع کرانے کی تاریخ نہیں آئی، ان کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔

اہم معلومات کسی سےشیئرنہ کریں: ایف بی آر

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ریونیو بورڈ میں گوشوارے جمع کرانے والے افراد کے نام بھی فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کرلئےجائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …