Home / بابرکپتان نہیں رہیں گے: احمدشہزاد

بابرکپتان نہیں رہیں گے: احمدشہزاد

Babar Azam Captaincy in danger

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےوائٹ بال کیپٹن بابراعظم کی کپتانی پرکچھ عرصےسےسنجیدہ سوالات اٹھ رہےہیں ۔ کرکٹ کےسابق کھلاڑیوں سمیت کرکٹ ماہرین کامانناہےکہ بابراپنی توقعات کےمطابق پرفارم نہیں کرپارہے۔

سابق کرکٹراحمدشہزادکااسی حوالےسےایک بیان سامنےآیاہے۔ احمدشہزادنےدعویٰ کیاہےکہ چیمپئنزٹرافی 2025تک بابراعظم سےکپتانی واپس لےلی جائےگی ۔ یہ انکشاف احمدشہزادنےاپنےیوٹیوب چینل پرکیاہے۔ کہتےہیں بابرخودکپتانی سےالگ نہ ہوئےتوبورڈانہیں ہٹادےگا۔

انہوں نےکہاکہ وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن چیمپئنزٹرافی سےپہلےٹیم میں بڑی تبدیلیوں کامطالبہ کرچکےہیں اورمیرےخیال میں آگےبڑھنےکایہی راستہ ہے۔

واضح رہےکہ احمدشہزادقومی ٹیم کےاوپنررہےہیں۔ انہوں نےاپریل 2009میں آسٹریلیاکےخلاف پاکستان کیلئےایک روزہ اورٹی 20انٹرنیشنل ڈیبیوکیا۔ وہ 2009میں آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ جیتنےوالی ٹیم کاحصہ تھے۔

وہ ایک اوپننگ بلے باز ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپریل 2009 میں پاکستان کے لیے ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ وہ 2009 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن تھے۔وہ 2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں، وہ بنگلہ دیش کے خلاف 111کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے پہلے پاکستانی تھے۔

احمدشہزادبابراعظم کےسخت ناقدہیں اوراکثراپنےتبصروں میں بابرکوکڑی تنقیدکانشانہ بناتےہیں۔ ان کےخیال میں بابراعظم ایک اوورریٹڈکھلاڑی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …