مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےخیبرپختونخواکےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوآڑےہاتھوں لیتےہوئےوارننگ دی ہےکہ پنجاب میں آکرقانون توڑنےپرمنہ توڑجواب ملےگا۔
فیصل آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےعلی امین گنڈاپورکومشورہ دیاکہ وہ دوسروں کوگالیاں دینےاورجلاوگھیراوکرنےکی بجائےعوامی خدمت کےکاموں پرتوجہ دیں ۔ آپ نےسیاست کوبدنام کردیا۔ آج بحث ہوتی ہےکہ کس نےکتنی اونچی آوازمیں گالی نکالنی ہے۔
نوجوانوں کی باتیں کرنےوالےبہت آئےاوردیکھےلیکن جوکام میں نےکردیا،وہ کوئی نہیں کرسکا۔ مریم نوازکےمطابق انہوں نےاپنی پارٹی کےلوگوں کی مخالفت مول لےکرکابینہ میں 90فیصدنوجوانوں کوجگہ دی جوباصلاحیت بھی ہیں ۔
تحریک انصاف کے لاہور جلسےپرتبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نےکہاتحریک انصاف کےلوگ موٹر وے پر رانگ وے پر گاڑیوں کا قافلہ لے کر چل پڑے اور لاکھوں لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔ یہ کام کچھ کرتےنہیں لیکن منہ کھولتےہیں توسوائےگندگی اورغلاظت کےاورکچھ نہیں نکلتا۔
مریم نوازنےکہااچھی سیاست نہیں کریں گےتوملک آگےنہیں بڑھےگا۔ علی امین گنڈاپورکاکام دوسرےصوبوں پرلشکرکشی کرنانہیں اپنےصوبےکوسنبھالناہے۔ پنجاب کےجس بھی ہسپتال میں جاتی ہوں وہاں خیبرپختونخواسےآئےبچےملتےہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہایہ کیا طریقہ ہواکہ کلاشنکوف ہوا میں لہرائی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، وزیراعلیٰ کے پی کی پنجاب کے عوام کو دہشت گرد بنانے کی کوششیں ناکام بنادوں گی۔ آج 9مئی کےمقدمات میں پھنسےلوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں ۔ جس شخص نےقوم کےبچوں کواس حال تک پہنچایا،اس کےاپنےبچےباہربیٹھےہیں ۔