Home / آئینی ترامیم جلدپاس ہونگی: راناثنااللہ

آئینی ترامیم جلدپاس ہونگی: راناثنااللہ

rana sanaullah on constitutional amendments

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آئینی ترامیم پاس کروانےکےپہلےمرحلےمیں بری طرح ناکامی کےبعدحکومت کواب بھی یہ امیدہےکہ جلدیہ ترامیم پارلیمنٹ سےپاس ہوجائیں گی ۔

وزیراعظم کےسیاسی امورکےمشیرراناثنااللہ کہتےہیں پیپلزپارٹی اورجےیوآئی الگ الگ آئینی ترامیم کےمسودوں پرکام کررہےہیں،امیدہےچندنکات پرسیاسی جماعتوں میں اتفاق ہوجائےگا۔ وزیراعظم کی امریکہ سےوطن واپسی کےبعددوسےتین روزمیں ترمیم لےآئیں گے۔

نجی ٹی وی سےبات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاآئین میں درج ہے کہ آزاد نشان پر الیکشن جیتنےوالاتین دن میں کسی جماعت میں شامل ہوگا، آئین میں لکھا ہے کہ ایک بارکسی سیاسی جماعت میں شمولیت کےبعدالیکشن کمیشن یا کوئی عدالت اسے ریورس نہیں کرسکتی۔

رانا ثناء اللہ نے کہاسپریم کورٹ کو آئین کے برعکس فیصلے کا اختیار نہیں، کوئی ادارہ آئین کی حد سے باہر کام کرے گا تو ذمہ داری بھی اسی کی ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …