Home / ریحام کاہانیہ عامرکوشادی نہ کرنےکامشورہ

ریحام کاہانیہ عامرکوشادی نہ کرنےکامشورہ

Reham Khan advice to Hania Amir

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نےمشہورپاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتےہوئےریحام خان نےکہاہانیہ عامر میری دریافت ہیں اورمجھےاس پربہت فخر ہے۔ ہانیہ کوشادی کے بجائے اپنے کیریئر پرفوکس کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہافلم جانان میں واحد ہانیہ عامرتھیں جنہیں میں نے تجویز کیا۔ اس وقت ہانیہ کی عمرسترہ سال تھی اوروہ میرےبھانجےکی دوست تھی ۔ میرےبھانجےنےہی مجھےاس کاڈب سمیش دکھایاجس سےمجھےاس کےٹیلنٹ کااندازہ ہوا۔

ریحام خان نےتوقع ظاہرکی کہ جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی۔ اس نےاپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی، اگر وہ شادی کے بجائےکیریئر پر توجہ دے تو بہت آگےجاسکتی ہے۔
ریحام خان کے مطابق ہانیہ عامرجیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا، اگرمیں نہیں تو کوئی اوراس کےٹیلنٹ کو پہچان جاتا۔ ہانیہ نےاپنےکیئرئیرکاآغاز ریحام خان اور حریم فاروق کی فلم جانان سے کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …