مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نےچھبیسویں آئینی ترمیم کیلئےووٹنگ کےعمل کےمکمل بائیکاٹ کااعلان کردیا۔
فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں کیاگیا ۔ کمیٹی نےہدایت کی ہےکہ پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں یعنی قومی اسمبلی اورسینیٹ میں ان کےارکان آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ نہیں ڈالیں گے،اس سلسلےمیں ارکان پارٹی کی ہدایت کےپابندرہیں گے۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نےاس قانون سازی کومتنازعہ اورمشکوک قانون سازی قراردیاہے۔ پی ٹی آئی کاوفداپنےفیصلےپراعتمادمیں لینےمولانافضل الرحمان کےگھربھی جائےگا۔
چھبیسویں آئینی ترمیم آج پارلیمنٹ میں پیش کئےجانےکاامکان ہے۔