مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مولانا فضل الرحمان کہتےہیں تحریک انصاف نےایک دن کاوقت مانگا ہے،توقع ہےآج مجھے ان کاحتمی جواب مل جائے گا۔
بلاول بھٹوکے ہمراہ میڈیاسےبات کرتے ہوئےجےیوآئی کےسربراہ کاکہنا تھاان کی جماعت اورپیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم پراتفاق رائے حاصل کیا، لاہور میں ن لیگ کی قیادت کے ساتھ اس پر مزید مشاورت ہوئی اور ہمارےمطالبےپرحکومت کچھ نکات سےدستبردارہونےپرراضی ہوئی۔
انہوں نے کہاہمارے درمیان بل کےحوالے کوئی تنازع نہیں۔ پی ٹی آئی کوبھی اعتمامیں لیاہے۔انہوں نےاپنی رائےکوبانی کی ہدایت سےمشروط کیاہے۔ امیدہےپی ٹی آئی کاجواب اتوارکومل جائےگا۔ پی ٹی آئی کاجواب ملنےپرہم بھی اس حوالےسےکوئی فیصلہ کرنےکی پوزیشن میں ہوں گے۔
بلاول بھٹونےکہاامید ہے مولاناکےساتھ اسمبلی کے اگلے سیشن میں ہوں گے اورمیری پوری کوشش اورخواہش ہےکہ یہ آئین سازی سیاسی جماعتوں کے اتفاق سےہو۔
بلاول بھٹونےکہامولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو قائل کریں گےاورمیری درخواست پرآئینی بل کامسودہ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔