مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت کااظہارکیاہےاسےدیکھ کرملک دشمنوں کےمذموم عزائم خاک میں مل گئےہونگے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سپہ سالارجنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیاجہاں انہوں نےکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے افسران سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نےروایتی، غیرروایتی اورففتھ جنریشن وارفیئرکیلئےآپریشنل تیاریوں پرزوردیا۔
آرمی چیف کاکہناتھاعوام اورفوج کے رشتے کو کمزور کرنے والے اپنےمذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،پاک فوج ہمیشہ پاکستان کے بہادراورقابل فخرلوگوں کی مقروض ہے۔
جنرل عاصم منیرنے کہاعوام نے فوج سے محبت کے حالیہ اظہار سے دشمن کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ سپہ سالارکامزیدکہناتھااندرونی عناصراوربیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے۔اندرونی اور بیرونی عناصر کاگٹھ جوڑعدم استحکام پیدا کرنے کیلئے تھا۔ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے۔