ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےخلاف دوٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں وائٹ واش کرنےوالےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےکپتان نجم الحسن شانتونےپاکستان کےمایہ نازسابق فاسٹ بولروسیم اکرم سےملاقات کی خواہش کااظہارکردیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیاسےبات کرتے ہوئےبنگالی کپتان نے کہاپاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح قوم کےنام کرتےہوئےکہاکہ ہم پاکستان کی میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
ایک سوال کے جواب میں بنگلا دیشی کپتان نےکہاوسیم اکرم کے کھیل اور بولنگ ایکشن کادیوانہ ہوں،دورہ پاکستان کےدوران ان سےملاقات کی خواہش تھی جوپوری نہ ہوسکی ۔ میں چاہتاتھاکہ وسیم اکرم سےملوں اوران سےکچھ ٹپس لوں لیکن ایسانہ ہوسکا۔
بنگلا دیشی کپتان کا کہنا تھاپاکستان کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوااورہم نے تاریخ رقم کی۔