Home / پی ٹی آئی سےمذاکرات، عرفان صدیقی نےسچ بتادیا

پی ٹی آئی سےمذاکرات، عرفان صدیقی نےسچ بتادیا

no talks with PTI: Irfan Siddiqi

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےسینیٹرعرفان صدیقی نےمدعاہی مکادیا ۔ کہتےہیں محموداچکزئی کےذریعےتحریک انصاف سےکوئی بات چیت نہیں ہوئی اورنہ ہی اس پارٹی سےمذاکرات ہوسکتےہیں ۔

لاہورمیں نوازشریف کی زیرصدارت ہونےوالےپارٹی اجلاس کےحوالےسےبات کرتےہوئےسینیٹرعرفان صدیقی نےکہااجلاس میں پی ٹی آئی کاذکرتک نہیں ہوا ۔ میٹنگ میں کسی نےبانی پی ٹی آئی کانام بھی نہیں لیا۔

عرفان صدیقی نےکہاپی ٹی آئی والےخوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، دروازے پر ذرا سی آہٹ سےان کی باچھیں کھل جاتی ہیں، کوئی ان کے دروازے پرنہیں آ رہا،اب انکی طرف رُخ کرنے والا کوئی نہیں۔

عرفان صدیقی نےکہاجو فصل آپ نے بوئی،اب اسےکاٹنےکاوقت آچکا۔پی ٹی آئی والے فرسٹریشن کا شکار ہیں، صبح کچھ اور شام کو کچھ کہتے ہیں۔ اصل میں پی ٹی آئی کے سرپرتلوارلٹک رہی ہے۔انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ 9 مئی منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …