Home / پاک فوج میں کوئی احتساب سےبالاترنہیں: کورکمانڈرزکانفرنس

پاک فوج میں کوئی احتساب سےبالاترنہیں: کورکمانڈرزکانفرنس

corp commanders conference

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں فورم نےاس عزم کااظہار کیاکہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس سےمنسلک ہرفردکی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اوریہ کہ فوج میں کوئی بھی احتساب سےمبرانہیں ۔

آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق سپہ سالارجنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے افواجِ پاکستان کےشہدا،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کےشرکاکوخطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اوربڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

فورم نے ملک میں باالخصوص بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں،منفی اورتخریبی عناصراوران کے پاکستان مخالف اندرونی اوربیرونی سہو لت کاروں کی سرگرمیوں اوراس کےسدباب کیلئےاٹھائے جانے والے متعدد اقدامات پرغورکیا۔

کورکمانڈرزنےاس عزم کااعادہ کیاکہ پاک فوج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کے لیے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ فوج ایک منظم ادارہ ہے جسکے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اوروفاداری صرف ریاست اورافواج پاکستان کے ساتھ ہے،پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اورکڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدارکی پاسداری کرتی ہے،جس میں کسی قسم کی جانبداری اوراستثنی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

اس موقع پرآرمی چیف نے ایک مضبوط اورمؤثر قانونی نظام کی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں، انتشارپسندوں اورجرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والےاداروں کوجامع تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

فورم نےدہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پراطمینان کا اظہار کیا جبکہ سخت سائبرسیکیورٹی اقدامات کے ذریعےقومی سائبراسپیس کے تحفظ پرزوردیا۔

اعلامیے کے مطابق فورم نےمقبوضہ کشمیراورفلسطین میں جاری انسانیت سوزمظالم کی بھرپورالفاظ میں مذمت کی ۔ کورکمانڈرزکانفرنس میں شرکا نےشہداکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …