Saturday, 22 August 2026 | Web Desk
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پمز اسپتال میں طبی معائنے سےمتعلق اسپتال انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کیاہےجس کےمطابق عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کے لیے پمزلایا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیاہےکہ شفا انٹرنیشنل اسپتال کے 2 ماہرین نےعمران خان کے آنکھوں کے معائنے میں حصہ لیا۔ امراضِ چشم کے معائنے سے حاصل ہونے والی طبی رائے کو دیگر طبی تحقیقات کے نتائج کے ساتھ مدِنظر رکھا گیا۔ پمزکے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے طبی فٹنس رپورٹ کو حتمی شکل دی۔
اعلامیے کے مطابق پمز مریض کی رازداری، سپریم کورٹ کی ہدایات کے پیشِ نظر طبی رپورٹ کے کانفیڈینشل مندرجات ظاہر نہیں کرے گا۔
خیال رہےسپریم کورٹ نےحکم جاری کیاتھاکہ عمران خان کو میڈیکل چیک اپ کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے اوران کا مکمل طبی معائنہ کرایا جائے۔
تاہم گزشتہ شب حکومت نے عمران خان کوشفالےجانےکی بجائے پمزاسپتال منتقل کیاجہاں ان کامعائنہ اورعلاج ہوا۔ حکومتی وزرابشمول عطاتارڑاورطارق فضل چودھری کےمطابق شفاکےباہرپی ٹی آئی کارکنان نےسکیورٹی صورتحال پیداکردی تھی۔ اس لئےبانی کوشفاکی بجائےپمزلےجایاگیا۔