ویب ڈیسک ۔۔ افغانستان کے خلاف شارجہ میں ہونےوالی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریزہارنےشاداب خان کوقومی ٹیم میں نائب کپتانی کےعہدےسےفارغ کئےجانےکےخبریں زورپکڑگئیں۔
یادرہےکہ شارجہ میں ہونےوالی پاک افغان سیریزمیں قومی ٹیم کی کپتانی شاداب خان کودی گئی تھی کیونکہ پی سی بی نےاس سیریزمیں بابراعظم سمیت ٹیم کےدیگرسینئرکھلاڑیوں کوآرام دیاتھا۔ تین میچوں کی یہ سیریزافغانستان نے2ایک سےاپنےنام کی اوریوں تاریخ میں پہلی بارافغان ٹیم نےپاکستان کوکسی سیریزمیں شکست دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈاس سیریزکےبعدشاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے پر غور کررہا ہے۔ اس کےعلاوہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں شاداب کی جگہ نوجوان اسامہ میرکوشامل کیےجانےکاامکان ہے۔
لیگ اسپنرشاداب خان کو سال 2020 میں قومی ٹیم کے نائب کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاہم افغانستان کے ہاتھوں بری طرح تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیزیز میں شکست کے بعد انکی چھٹی کرانےپرغورکیاجارہاہے۔