Home / الیکشن کیس: پی ڈی ایم کابڑافیصلہ

الیکشن کیس: پی ڈی ایم کابڑافیصلہ

PDM meeting

ویب ڈیسک ۔۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ڈٹ گئیں۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ۔کہاکہ فل کورٹ کامطالبہ تسلیم نہ کرنا انصاف کےاصولوں کےمنافی ہے۔

الیکٹرانک میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کالاہورمیں اجلاس میں جس میں اہم فیصےکئےگئے۔ اجلاس میں لندن سےنواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اس کےعلاوہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو،فضل الرحمان ، چودھری سالک حسین، خالدمقبول صدیقی اوردیگررہنماءوں نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآ گئی ہےجس میں نوازشریف نےتمام سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کےتین رکنی بنچ کےبائیکاٹ کی تجویزدی،جسے اتفاق رائےسےمنظورکرلیا گیا۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں نوازشریف کاکہناتھاکہ اس بینچ میں ثاقب نثارزدہ لوگ شامل ہیں جن سےانصاف کی توقع نہیں۔

پارٹی ذرائع کےمطابق پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں کی اکثریت نےفل کورٹ نہ بنانےکی صورت میں سپریم کورٹ کےتین رکنی بنچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا۔ شرکا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ سے ہمیں انصاف کی توقع نہیں، یہی بینچ ماضی قریب میں ہماری حکومت کے خلاف کئی فیصلے دے چکا ہے، فل کورٹ کا مطالبہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اور متفقہ مطالبہ ہے جسے تسلیم نہ کرنا انصاف کےبنیادی اصولوں کےمنافی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا یک طرفہ فیصلہ آنے کی صورت میں تمام اتحادی جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل اپنانےپراتفاق رائے کیا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …