ویب ڈیسک ۔۔ سابق بھارتی کرکٹر،اینٹرٹینمنٹ شوزکی جان اورپنجاب میں کانگریس پارٹی کےسرکردہ رہنمانوجوت سنگھ سدھوکو 10 ماہ قید کاٹنے کے بعد پٹیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نےگزشتہ سال سدھو کو 34 برس پرانےٹریفک حادثے کے کیس میں 1 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس حادثے میں ایک شخص سدھوکی گاری سےٹکراکرہلاک ہوگیا تھا۔
نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ سے پٹیالاجیل میں قید تھے۔ جیل انتظامیہ کےمطابق سدھوکوان کےاچھےبرتاوکےباعث دوماہ پہلےہی رہاکیاگیاہے۔ رہائی کےوقت سدھو کے حامی بڑی تعداد میں جیل کے باہر موجود تھے۔ سدھو جیل سے باہر آئے تو حامیوں نےان کاپرجوش استقبال کیا۔ سدھونے ہاتھ جوڑ کرمداحوں کاشکریہ اداکیا۔
قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ سدھو نے ریاستی انتخابات میں کانگرس کی شکست کے بعد پنجاب کانگریس کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ سدھوپاجی کیلئےایک بری خبریہ ہےکہ ان کی اہلیہ نوجوت کورمیں دوسری سٹیج کےکینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔