Home / نجمی سیٹھی کابھارت کوتگڑاجواب

نجمی سیٹھی کابھارت کوتگڑاجواب

najam sethi

ویب ڈیسک ۔۔ جیسےکوتیسا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےسربراہ نجم سیٹھی کہتےہیں بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیوں بھارت جائیں؟ایشیا کپ کےپاک بھارت میچوں کیلئےنیوٹرل وینیوکی تجویز دی ہے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیاسےبات کرتےہوئےنجم سیٹھی نے کہا کہ ایشا کپ کیلئے مقام کے تعین پر بات جاری ہے، بھارت کا کہناہےایشیا کپ نیوٹرل مقام پر ہونا چاہئےلیکن ہم کہتےہیں کہ اگر آپ نہیں آئیں گے تو ہم کیسے بھارت جائیں ؟بھارت کیلئےیہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہمارےلئےبھی یہ سیاسی مسئلہ ہی ہے۔

نجم سیٹھی کےمطابق ہم نے بھارت سےکہاہےکہ پاکستان اپنے میچ پاکستان میں کھیلے اوربھارت والے نیوٹرل مقام پرکھیلےجائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل واپس ٹریک پرآ چکا ہے، لیگ کا شاندار انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

pakistan hockey coach quit on salary issues

ڈچ ہاکی کوچ تنخواہ نہ ملنےپرسراپااحتجاج

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ہاکی شدیدمالی مسائل کاشکار۔ قومی ہاکی ٹیم کےغیرملکی کوچ نےتنخواہ کی …