Home / عمران خان نےفل کورٹ کی حمایت کردی

عمران خان نےفل کورٹ کی حمایت کردی

Imran Khan arrested

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان نےالیکشن التواکیس میں ایک طرح سےسپریم کورٹ کےفل بینچ کی حمایت کردی۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم تو صرف آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے سےپہلےاعلی آئینی ماہرین سے مشاورت کی تھی اورسب نےکہاکہ 90 روز میں الیکشن کرانے کی آئینی شق سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔ اب حکومت، ان کے سہولت کاراورالیکشن کمیشن نے آئین کا مذاق بنایا ہوا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …