Home / چیف جسٹس نےخوشخبری کی نویدسنادی

چیف جسٹس نےخوشخبری کی نویدسنادی

chief justice umar ata bandial

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب اورخیبرپختونخوااسمبلیوں میں الیکشن التواکےکیس میں چیف جسٹس نےملک کی بڑی سیاسی جماعتوں اورپاکستان بارکونسل کےمطالبات کےباوجودفل کورٹ بنانےکی استدعا مسترد کردی۔

اٹارنی جنرل نے کیس کےآغازمیں فل کورٹ بنانےکی استدعا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 3 دن تک عدالت نے مکمل سماعت کی، جو قیمیتی وقت گزر چکا مزید ججز شامل کرنے سے ضائع ہوگا، نئے ججز کو کیس شروع سے سننے اور سمجھنے میں وقت لگےگا۔

جسٹس منیب کاکہناتھافل کورٹ کی استدعا کرنا ہر فریق کا حق ہے، حکومت کامن پسندبینچ بنائےجانےکاتاثردیناانتہائی سنگین الزام ہے۔ججزکسی مقابلہ حسن میں نہیں عدالت میں بیٹھتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نےکہاحکومت کی نیت من پسند ججز کا ذکر کرنے کی نہیں تھی۔عدالت کے باہردرجہ حرارت بہت زیادہ ہے، تمام ججز کے لکھے فیصلے پرکوئی اعتراض نہیں کرسکےگا۔

پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل حسن رضاپاشابھی عدالت میں پیش ہوئےاورفل کورٹ بنانےکی استدعاکی توچیف جسٹس نےکہاکہ آپکو بعدمیں سنتےہیں۔ حسن رضاپاشانےکہاکہ فل کورٹ بنائیں یا کم از کم فل کورٹ میٹنگ کی جائے۔

چیف جسٹس نےاس پرکہاکہ ہم اس بارےمیں سوچ رہےہیں۔ کچھ لوگ چند ججز پر تنقید کررہے ہیں کچھ دوسرے ججز پر تنقید کررہے ہیں، ہم اس معاملہ کوبھی دیکھیں گے، سماعت کے بعد کچھ ملاقاتیں کروں گا، تو قع ہےکہ پیرکاسورج اچھی نوید لے کرطلوع ہوگا۔ کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …