ویب ڈیسک ۔۔ مریم نوازشریف نےایک بارپھراعلیٰ عدلیہ کےحوالےسےبولڈبیان دےڈالا۔
کہتی ہیں جس پراس کے برادرز ججزعدم اعتماد کر دیں، سوالات اُٹھا دیں،اُس کے دیے گئے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔ اپنی ٹویٹ میں مریم نوازکاکہناتھاکہ جسٹس مندوخیل کی دعاؤں میں شریک ہیں کہ اللّہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین !
چیف آرگنائزرن لیگ نےکہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔
مریم نواز نے احسن اقبال کے ٹوئٹ پربھی دلچسپ تبصرہ کیا۔
احسن اقبال نے ٹویٹ کیا کہ عمران نیازی ، بابر اعوان اور فواد چوہدری کا تین رکنی بینچ کیسا رہے گا؟۔
مریم نواز شریف نے جواب دیا کہ ابھی بھی یہ ہی سمجھیں!