Tuesday, 18 August 2026 | Web Desk
سپریم کورٹ نےمیڈیکل بورڈکی سفارشات کی روشنی میں یہ حکم جاری کیاہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوشفاہسپتال منتقل کیاجائے۔ عدالت عظمیٰ کےحکم کےمطابق عمران خان اگلی سماعت تک ہسپتال میں ہی رہیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کےعلاج کیلئےشفاہسپتال کےڈاکٹرزپرمشتمل میڈیکل بورڈتشکیل دیاجائے۔
واضح رہےکہ حکومت کی جانب سےعمران خان کےطبی معائنےکیلئےاڈیالہ جیل بھجوائےجانےوالے4رکنی میڈیکل بورڈنےسفارش کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کاذہنی دباوکم کرنےکیلئےاہلیہ سےان کی زیادہ ملاقاتیں کروائی جائیں ، اخبارات اورٹی وی کی سہولت فراہم کی جائے۔
رپورٹ کے مطابق یکم اگست کوامراض قلب کےماہرڈاکٹراختر علی بندیشہ نےبانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، بانی نےبلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ، سر درد اور بے چینی کی شکایت کی، عمران خان کی ای سی جی میں کوئی غیر معمولی تبدیلی سامنے نہیں آئی، یکم اگست کو بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر 140/100 اورنبض کی رفتار فی منٹ 50 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نےذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے عمران خان کی اہلیہ سے زیادہ ملاقاتیں، اخبارات اور ٹی وی کی سہولت فراہم کرنےکی تجویزدی۔ یہ سفارش بھی کی کہ عمر اور ذہنی دباؤ کے پیش نظرسی ٹی کورونری انجیوگرافی کرائی جائے۔ ڈاکٹرنے بلڈ پریشر کی ادویات میں اضافےاورتبدیلی کی بھی سفارش کی۔
میڈیکل بورڈ نے سفارش کی ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو روزانہ ایک گھنٹہ چہل قدمی اور موجودہ جیل صورتحال میں کچھ ذہنی سکون دیا جائے۔ اہلخانہ سے زیادہ ملاقاتیں بے چینی اور بلڈ پریشر پر قابو پانے میں معاون ہوں گی۔