Home / شاہین آفریدی کافائنل سےپہلےبڑااعلان

شاہین آفریدی کافائنل سےپہلےبڑااعلان

shaheen afridi fast bowler Pakistan

Updated: Tuesday, 30 September 2025 | Web Desk

قذافی اسٹیڈیم کی روشنیوں میں جب لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے روند ڈالا، تو ایک لمحے کو یوں لگا جیسے کوئی بڑا اعلان فضا میں گونج رہا ہو۔۔۔اور یہ اعلان خود کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کیا:

"ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے!”

یہ صرف الفاظ نہیں تھے،بلکہ ایک پیش گوئی تھی، ایک چیلنج، اور شاید۔۔۔ ایک حقیقت جس کا پردہ ابھی اٹھنا باقی ہے۔

لاہور قلندرز نے بیٹنگ میں طوفان برپا کیا: 203 رنز کا ہدف! اور جب گیند ہاتھ میں آئی تو شاہین شاہ آفریدی نے صرف 3 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی — جیسےوہ میچ نہیں، بلکہ قسمت کا دھارا بدلنے نکلے ہوں۔

فخر زمان اور نعیم کی دھواں دھار شروعات، عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ اننگز، اور پوری ٹیم کی یکجہتی نے ایک واضح پیغام دیا: یہ قلندرز وہی ہیں جو ٹرافی اٹھانے آئے ہیں — اور شاید ٹرافی بھی اسی دن سے انہی کے نام لکھی جا چکی ہے!

مدعی لاکھ براچاہےتوکیاہوتاہے

لیکن سوال اب بھی باقی ہے۔۔۔
کیا یہ خود اعتمادی، یہ فارم، اور یہ اتحاد انہیں پی ایس ایل 10 کا فاتح بنائے گا؟
یا قسمت اپنافیصلہ آخری وقت پرسناکرسب کوحیران کردےگی؟

جواب صرف وقت دے گا،پورا پاکستان فائنل کی گواہی کا منتظر ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …