کھیل

آغازسےچندروزپہلےآئی پی ایل کوبڑادھچکا

english cricketer Ben Duckett quits Indian Premier League, IPL

Wednesday, 25 March 2026 | Web Desk انگلینڈ کے اوپنر بلے بازبین ڈکٹ نے آئی پی ایل 2026 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے،یہ فیصلہ انہوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے صرف چند روزپہلےکرکےسب کوحیران کردیا ۔ ڈکٹ کو دہلی کیپیٹلز نے دسمبر 2025 میں ہونے والی نیلامی میں 2 کروڑبھارتی روپے میں خریدا تھا، لیکن اب انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیےانڈین پریمیئرلیگ کوچھوڑدیاہے ۔ یہ واقعہ صرف ایک انفرادی فیصلہ نہیں بلکہ آئی پی ایل کےاندربڑھتے مسئلے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم ماضی اور حال کے ان بڑے کرکٹرز کا …

مزید پڑھیں »

پاکستان بمقابلہ بھارت: کرکٹ میں کون آگے؟ مجموعی ریکارڈز

Pakistan vs India overall record in Cricket

Wednesday, 25 March 2026 | Web Desk پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیاسی چپقلش نے کرکٹ کےکھیل کوبھی متاثرکیاہےاوریہ کہناغلط نہ ہوگاکی اس کھیل میں ان دونوں سےزیادہ ایک دوسرےکابڑاحریف اورکوئی نہیں۔ پاک بھارت میچ دنیائےکرکٹ کاسب سے بڑامقابلہ مانا جاتا ہے۔ کرکٹ کے میدان سے باہر، پاکستان انڈیا میچ ثقافتوں، قومی فخر، سیاسی کشیدگی اورمیڈیاوار کا ایک مرکز بن جاتا ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں شائقین ان میچز کو بہت دلچسپی سےدیکھتے ہیں۔ تاہم، حقیقی کرکٹ شائقین کے لیے اعداد و شمار بھی ایک دلچسپ داستان بیان کرتے ہیں۔ یہ مضمون پاکستان بمقابلہ انڈیا کے مجموعی ریکارڈ، ون ڈے، …

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل 2026، مکمل شیڈول، میچزاوروینیوز

BCB withdraws Mustafizur Rahman from PSL 11 due to injury

Wedesday, 25 March 2026 | Web Desk HBL PSL 11 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلاجائےگا، ایونٹ کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے قومی بچت مہم (austerity) measures) کے تحت شیڈول میں تبدیلی کی ہے اور میزبان شہروں کی تعداد چھ سے کم کر کے دو کر دی ہے۔ نئےشیڈول کےمطابق میچزاب صرف لاہوراورکراچی میں کھیلےجائیں گے۔فینز اب گھر بیٹھے enhanced broadcast اور production کے ساتھ میچز دیکھ سکیں گے۔ میزبان شہر اور میچز کی تفصیل کل میچز: 44 میچز، 39 دنوں میں لاہور اور کراچی ہر ایک میں …

مزید پڑھیں »

بابراعظم کاکرکٹ سےبریک لینےکافیصلہ

Babar Azam takes short break from cricket

Wednesday, 11 March 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پرسٹاربلےبازبابر اعظم نے کچھ دیر کرکٹ سےبریک لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم کو قومی ٹیم مینجمنٹ نے آرام کا مشورہ دیاہے جس کی وجہ سے بابراعظم جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئےدستیاب نہیں ہونگے۔ یہی وجہ ہےکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائٹس کو بابرکی جانب سے عدم دستیابی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کر دیا ہے۔ بابر اعظم پی ایس ایل کو …

مزید پڑھیں »

دورہ بنگلادیش: سینئرکھلاڑیوں کی چھٹی کاامکان

Pak cricket team Bangladesh tour 2026

Tuesday, 03 March 2026 | Web Desk ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کےبعدقومی ٹیم کےدورہ بنگلادیش کےلیے ٹیم میں اہم تبدیلیوں پرسنجیدگی سےغورکیاجارہاہے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق دورہ بنگلادیش میں پاکستان کوتین میچزپرمشتمل ون ڈےسیریزکھیلنی ہےاوراس کیلئےسینئرکھلاڑیوں کوٹیم سےباہرکئےجانےکاامکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے اگلے بڑے ٹورنامنٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کی تیاری بہتر ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز نئےٹیلنٹ کوموقع دیناچاہتےہیں تاکہ مستقبل کے لیے مضبوط پلان بنایاجاسکے۔ …

مزید پڑھیں »

شکست کی ذمہ داری لیتاہوں، کپتانی کافیصلہ کروں گا: سلمان آغا

Pakistan cricket team captain Salman Agha

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی لیکن گرین شرٹس اس جیت کےباوجود ایونٹ سےآوٹ ہوگئے۔ پاکستان نےمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر212 رنزبنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بناسکی۔ لیکن سیمی فائنل تک رسائی کیلئےپاکستان کوسری لنکاکو147رنزتک محدودکرناتھا۔ بدقسمی سےپاکستانی بولرزایساکرنےمیں ناکام رہےاوریوں قومی ٹیم ورلڈکپ سےباہرہوگئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری …

مزید پڑھیں »

کرکٹ میں سیاسی مداخلت ختم کریں: محمدیوسف پھٹ پڑے

muhammad yousaf cricketer criticize after t20 world cup defeat

Sunday, 16 February 2026 | Web Desk ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے سابق مایہ نازبلےبازمحمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست کھانے پر محمد یوسف کرکٹ ٹیم اوراس کےکچھ کھلاڑیوں پرپھٹ پڑے۔ سابق کرکٹرنےافسوس کااظہارکرتےہوئےکہا کہ یہ ہماری کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے، نااہل افراد کو عہدوں اور ٹیم سےباہر کرنا ہوگا۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے سیاسی مداخلت اور …

مزید پڑھیں »

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نےپاکستان کو61رنزسےہرادیا

Pak India T20 world cup match

Monday, 16 February 2026 | Web Desk آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کےگروپ میچ میں بھارت نےپاکستان کو61 رنزسےشکست دےکرسپرایٹ مرحلےکےلیےکوالیفائی کرلیا۔ کولمبو کےپریماداسااسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستانی کپتان سلمان آغانےٹاس جیت کربھارت کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کےنقصان پر175رنز بنائے۔ بھارتی اوپنرابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پربغیر کوئی رنز بنائےآؤٹ ہوگئے۔ ابھیشیک شرماکےآوٹ ہونےکےبعد ایشان کشن نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتےہوئے40 گیندوں پر77 رنزبنائے۔ انہیں صائم ایوب نےبولڈکیا۔ 15ویں اوورمیں 126 کے مجموعی اسکورپرتلک ورما 25رنزبناکرصائم ایوب کاشکاربنے۔ اگلی ہی گیند پرہاردک پانڈیانےکھاتاکھولےبغیروکٹ صائم …

مزید پڑھیں »

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Ahmed Shahzad PSL 11

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے منتخب نہ ہونے پرلائیو ٹی وی شو میں آبدیدہ ہوگئے۔ جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں تابش ہاشمی کےسوال پراحمد شہزاد نے کہا ‘مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہوجاتا ہوں’۔ احمد شہزاد نے کہا ‘سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ میرا بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے، وہ اب 9 سال کا ہوگیا ہے’۔ یہ سب کہتےہوئےاحمدشہزادکی آنکھوں میں آنسوآگئے کہ ‘میرے …

مزید پڑھیں »

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

T20 World Cup 2026: Pak vs India

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ کھیلےگا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نےقومی ٹیم کو بھارت کے خلاف15فروری کوشیڈول میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ۔ میڈیاکی خبروں کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےوزیراعظم کوپی سی بی ، آئی سی سی اوربی سی بی کےدرمیان مذاکرات اور ان کےنتائج سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا ۔ اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو ارسال کی گئی باضابطہ درخواستوں اور اس ضمن میں سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک کی جانب …

مزید پڑھیں »