پاکستان

سپریم جلدالیکشن کےموڈمیں

supreme court of pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب اورخیبرپختونخوااسمبلیوں کےالیکشن کیلئےسپریم کورٹ میں ہونےوالی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطابندیال نےاٹارنی جنرل سےکہاکہ وہ وزارت داخلہ اوردفاع سےپوچھ کربتائیں کہ کم سےکم وقت میں الیکشن کب ہوسکتےہیں؟ اس اہم کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نےریمارکس دئیےکہ عدالتی کارروائی کسی کوفائدہ دینے کیلئے نہیں۔ شفاف الیکشن کیلئےسیاسی درجہ حرارت کم کرنےکا کہالیکن کسی فریق نےاس حوالےسےیقین دہانی نہیں کرائی۔ پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ وہ عدالت کو چئیرمین تحریک انصاف کی طرف سےمکمل یقین دہانی کرانے کیلئے تیار ہیں۔ بینچ کےرکن جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس میں کہاکہ جب آرڈر آف …

مزید پڑھیں »

راناثنااللہ اینڈکمپنی نہیں رہےگی،عمران خان

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان پیرکواسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوئےتوصحافیوں سےان کی غیررسمی گفتگوہوئی۔ صحافی نےعمران خان سےپوچھاکہ راناثنااللہ کہتےہیں اب یاتوعمران خان رہےگایاہم ۔۔ اس پرعمران خان نےجواب دیتےہوئےکہاکہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر آج نامعلوم پیچھے ہو جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے۔ عمران خان کامزیدکہناتھاکہ جو امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہوں انہیں لیول پلینگ فیلڈ کا کیا پتہ، مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ الیکشن کروائیں۔ صحافی نے …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ میں نیاپینڈوراباکس کھل گیا ۔۔

supreme court of pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں نیاپینڈوراباکس کھل گیا۔جسٹس منصوراورجسٹس جمال مندوخیل کا انتخابات ازخودنوٹس کیس کےفیصلے کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔ دونوں جسٹس صاحبان نےاپنےفیصلےمیں لکھاہےکہ چیف جسٹس کےلامحدوداختیارات کی وجہ سےعدلیہ پرتنقیدہوتی ہے۔یہ درست وقت ہےچیف جسٹس کےوسیع اختیارات پرنظرثانی کی جائے۔ یادرہےکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں انتخابات کے معاملے میں ازخود نوٹس لیا تھااورلارجر بنچ نے یکم مارچ کو پنجاب اور خیبر پختون خوا میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ لارجربنچ میں شامل2 ججز نے فیصلےاورازخود نوٹس …

مزید پڑھیں »

جوڈیشل ایسٹیبلشمنٹ ۔۔ مریم نوازکانیاالزام

Maryam Nawaz

ویب ڈیسک ۔۔ مریم نوازکی ایک بارپھرعمران خان پرلفظی گولہ باری۔ سپریم کورٹ سےسوال پوچھاکہ کیوں ایک سرٹیفائیڈآئین شکن کوسزانہیں دی؟ لاہورمیں ن لیگ لائرزونگ سےخطاب کرتے ہوئےمریم نوازنےایک بارپھراپنےمطالبےکودہرایاکہ ہم الیکشن کےلیےتیارہیں لیکن لیول پلیننگ فیلڈکےساتھ اورچاہتے ہیں کہ پہلے ترازو کے پلڑےبرابرکئےجائیں اورپھرالیکشن ہوں۔ مریم نوازکاکہناتھانواز شریف کوپاناماکےجھوٹےکیس میں سزادی گئی جبکہ عمران خان کو ابھی تک کسی نے انگلی بھی نہیں لگائی، عمران خان جتھوں کی صورت میں عدالت پر حملہ آور ہوتاہےاورپانچ منت میں اسےضمانت بھی مل جاتی ہے۔ مریم نوازںےکہاکہ پی ٹی آئی کی ساری سیاست سہولت کاروں کےگردگھومتی ہے،اس کےسہولت کاروں کی باقیات عدلیہ …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ: تحریک انصاف کی اہم درخواست قبول

supreme court

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب اورخیبرپختونخوااسمبلیوں کےانتخابات ملتوی کرنےکےخلاف تحریک انصاف نےسپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ رجسٹرارنےدرخواست پرنمبرلگادیااورکوئی اعتراض بھی نہیں اٹھایا۔ آئینی درخواست اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اوراسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نےمشترکہ طورپردائرکی ہے، تاہم تحریک انصاف، کےسیکرٹری اسد عمر، میاں محمود الرشید اورعبد الرحمان بھی مشترکہ درخواستگزاروں میں شامل ہیں۔ اس درخواست میں وفاق،پنجاب ، کے پی کے، وزارت پارلیمانی امور ، وزارت قانون اور کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف نےاپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہےاورموقف اختیارکیاہےکہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اورعدالت کےفیصلہ سےانحراف …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی جلسےمیں دہشت گردی کاالرٹ جاری

pti jalsa minar e pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی رہنما مکرم خراسانی نےمینار پاکستان پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ دہشت گرد ملک میں افرا تفری پیدا کرنے کیلیے پی ٹی آئی کو زمان پارک، ریلیوں اور مینار پاکستان جلسےمیں نشانہ بناسکتے ہے۔ سی ٹی ڈی نے مراسلے میں مزید کہا کہ مکرم خراسانی نے دہشت گرد عبدالولی …

مزید پڑھیں »

حکومت کاسوشل میڈیاٹاسک فورس بنانےکافیصلہ

social media task force

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےسوشل میڈیاپرقومی سلامتی کےاداروں کےخلاف چلائی جانےوالی مہمات اورٹرینڈزکی روک تھام کیلئےخصوصی ٹاسک فورس بنانےکافیصلہ کیاہے۔ الیکٹرانک میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی اطلاعات کےمطابق ٹاسک فورس کے قیام کی سمری بھیج دی گئی ہےتاہم منظوری ہونےتک یہ محض ایک تجویزہی ہے۔ خبرکےمطابق اس ممکنہ ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اورنادرا کے افسران شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہوگی۔ یادرہےکہ حکومت کاسوشل میڈیاٹاسک فورس بنانےکا اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب عمران خان اوران کی پارٹی تحریک انصاف …

مزید پڑھیں »

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

NADRA Mobile App

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے’پاک آئیڈینٹٹی’ کے نام سےایک نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے۔ اس ایپ کےذریعے پاکستانی شہری آن لائن ہی شناختی کارڈ بنوانےکیلئےاپلائی کرسکیں گے۔ ‎چیئرمین نادرا طارق ملک کہتےہیں نئی موبائل ایپ سے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی اورضروری دستاویزات بھی اپ لوڈ کی جاسکیں گی۔ انہوں نےمزیدبتایا کہ نئی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کیلئے موبائل پرہی فنگر پرنٹس بھی دیے جا سکتے ہیں۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نےشہریوں سےکہاہےکہ وہ اس …

مزید پڑھیں »

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنادیا۔ لاہورمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےنگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےکہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے علاوہ دیگر اداروں سےمشاورت کی توسوچ سمجھ کرہی فیصلہ کیا ہوگا۔ نگراں وزیراعلی پنجاب نےکہاکہ عمران خان کےخودپرحملے کے بیان پرجوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے گا، عمران خان کےالزامات میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی،لیکن اگرالزامات غلط ہیں تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے …

مزید پڑھیں »

پنجاب اسمبلی کےالیکشن ملتوی

Punjab Assembly Elections postponed

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے الیکشن ملتوی کردیے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کےمطابق ملک کےسکیورٹی کےمسائل ایسےنہیں کہ ملک میں فری اینڈ فئیرالیکشن منعقدکیےجاسکیں۔ تحریک انصاف کاردعمل رہنماتحریک انصاف فوادچودھری کاکہناہےکہ ملک میں عملاًسپریم کورٹ کوختم کردیاگیاہے۔

مزید پڑھیں »