ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کہتےہیں نئے پاکستان کے نام پرمجھے بھی بےوقوف بنایاگیا۔
اپنےانتخابی حلقےنوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویزخٹک نےاپنےسابقہ باس عمران خان پرالزامات کی بوچھاڑکردی اورکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو تہذیب اور اخلاقی اقدارسے دوررکھا۔ عمران خان مغرورہے اورغرورکا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے۔
پرویزخٹک نےکہاوہ غدارنہیں، انہوں نے صوبہ کے عوام کی خدمت کرکے دکھائی،خیبرپختونخوا سے رشوت کا خاتمہ کر کے عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولیات دیں۔
یادرہےکہ پرویزخٹک تحریک انصاف کےان سابقہ رہنماءوں میں ہوتاہےجنہوں نے9مئی کےواقعات کےبعدپارٹی اورعمران خان سےاپنی راہیں جداکرلیں اورتحریک انصاف پارلیمینٹرینزکےنام سےاپنی الگ جماعت قائم کرلی۔