ویب ڈیسک ۔۔ اطلاعات کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کو نگراں وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرشمشاداخترنگران وفاقی کابینہ میں آنی والی پہلی رکن ہیں۔ ڈاکٹرشمشاداختر2018 میں عام انتخابات سے قبل نگراں حکومت میں بھی وزیر خزانہ رہ چکی ہیں ۔ انہیں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی پر نشان امتیاز سے نوازا تھا۔
انہوں نے 2 جنوری 2006 سے تین سالہ مدت کے لیے اسٹیٹ بینک کی گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ ملک کے مرکزی بینک کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون تھیں ۔ اسٹیٹ بینک کی گورنرکےطورپراپنی تقرری سے پہلےڈاکٹرشمشاد اختر نے جنوری 2004 سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل برائےجنوب مشرقی ایشیا کےطور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اےڈی بی کے مشرقی اور وسطی ایشیا کے شعبہ کیلئےڈائریکٹر، گورننس،فنانس اورٹریڈ ڈویژن کےعہدے پربھی فائزرہ چکی ہیں ۔
حیدرآباد میں پیداہونے والی ڈاکٹرشمشاداختر نےاپنی ابتدائی تعلیم کراچی اوراسلام آباد میں حاصل کی۔ انہوں نے1974 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اکنامکس کی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹرشمشاداخترنےقائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادسےمعاشیات میں ایم ایس سی کیا ہے۔ 1977 میں یونیورسٹی آف سسیکس سے ڈیولپمنٹ اکنامکس میں ایم اے اورپھر1980 میں یو کے پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سےمعاشیات پی ایچ ڈی کی ۔
انتخابات آگےجارہےہیں،راناثنااللہ
وہ پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ فلبرائٹ اسکالرہیں اور1987 میں ہارورڈ یونیورسٹی کےشعبہ اقتصادیات میں وزٹنگ فیلو تھیں۔
ڈاکٹرشمشاداخترکی تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں شامل ہے۔ 3ارب ڈالر کے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت، ملک کو گزشتہ ماہ تقریباً 1.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی ہے۔ اس لحاظ سےدیکھاجائےتوڈاکٹرشمشاداخترکاکرداربطوروزیرخزانہ بہت اہم ہوگا۔