ویب ڈیسک ۔۔ یوں توچین دنیابھرمیں اپنی اشیابرآمدکرنےکیلئےجاناجاتاہےاورسوئی سےلیکرجہازتک شایدہی کوئی چیزایسی ہوجوچین بناکردوسروں کو نہ بھجوارہاہو۔ تاہم ایک چیزایسی ہےجوپاکستانی چین کوبھجواکراس کی بڑی مارکیٹ میں سےاپناحصہ وصول کرسکتےہیں۔
جی ہاں ، ایک خبرکےمطابق چین حلال گوشت کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہےجہاں پاکستانی بزنس میں چاہیں توحلال گوشت بھجواکراچھاخاصازرمبادلہ کماسکتےہیں جس سےان کےساتھ ساتھ ملک کوبھی خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوگا۔
سرمایہ کاری بورڈ کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کہتےہیں پاکستانی تاجروں کے لیے چین کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لیے حلال گوشت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔
سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئےانہوں نے زور دیا کہ پاکستانی تاجرچین، امریکا اور یورپ میں سرمایہ کاری کے غیر روایتی مواقع تلاش کریں ۔
اسدگیلانی کےمطابق سنگترے کوخام شکل میں برآمد کرنے کے بجائے، ایس سی سی آئی کو جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے اور امریکا کو ویلیو ایڈڈ لیموں کی مصنوعات، جیسے اورنج کا گودا وغیرہ برآمد کرنا چاہیے۔
انہوں نےچین سے حلال گوشت کی بڑی مانگ پر روشنی ڈالی اورپاکستانی کاروباری طبقےکواس جانب توجہ دینےکیلئےکہا۔