Home / راناثنااللہ نےبڑی خبریں دےدیں

راناثنااللہ نےبڑی خبریں دےدیں

Rana Sanaullah in #Siyasat

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےنوازشریف کی وطن واپسی کےحوالےسےبڑادعویٰ کردیا۔ کہتےہیں اس معاملےپرن لیگ کوگارنٹی مل چکی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’ہیش ٹیگ سیاست‘میں اینکرفرویٰ وحیدکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےرہنما ن لیگ کاکہناتھانوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے۔ اس کےعلاوہ انہوں نےزوردیکریہ بھی واضح کیاکہ اس معاملےپرہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے۔

ایک سوال کےجواب میں راناثنااللہ نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملنا مشکل ہے۔ پروگرام میں راناثنااللہ نےایک خبریہ دی کہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے پراسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات آگےجارہےہیں،راناثنااللہ

رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر انکشاف کیا کہ مئی 2022ء میں الیکشن کا فیصلہ ہوچکا تھا اور وزیراعظم کی الوداعی تقریر بھی تیارتھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعداتحادیوں نے حکمت عملی کو تبدیل کیا اور الیکشن کرانےکی بجائےحکومت میں رہنےکوترجیح دی۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …