ویب ڈیسک ۔۔ نومبرمیں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی ٹاپ مارکیٹ بن گئی۔۔
پاکستانی کرنسی میں منافع کی شرح پندرہ سال کی بلند ترین شرح سولہ اعشاریہ چھ فیصد پر پہنچ گئی۔امریکی کرنسی میں سرمایہ کاروں نے پندرہ اعشاریہ چار فیصد منافع کمایا جو دنیا کی کسی بھی مارکیٹ کے مقابلے میں سب سے بڑا منافع ہے۔
نومبر میں ہنڈرڈ انڈیکس میں آٹھ ہزار چھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، ٹریڈرز نے ایک ہزار ایک سو اٹھہتر ارب روپے منافع کمایا جو امریکی کرنسی میں چار ارب ڈالر سے زائد ہے۔۔