Home / سترسالہ خاتون جڑواں بچوں کی ماں کیسےبنی؟

سترسالہ خاتون جڑواں بچوں کی ماں کیسےبنی؟

Ugandan woman, 70, gives birth to twins

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں اللہ تعالیٰ جب کسی کونوازتاہےتووقت دیکھتاہےنہ عمر ، بس عطاکردیتاہے۔

اس بات کی بہت سی مثالیں ہیں لیکن فی الحال ہم یوگنڈاکی اس خاتون کاتذکرہ کرناچاہیں گےجس نےسترسال کی عمرمیں پورےدودوصحت مندبچوں کوجنم دیا۔

سفینہ ناماکوایانامی خاتون کادارلحکومت کمپالاکےہسپتال میں سیزیرین آپریشن ہواجس کےنتیجےمیں اس نےجڑواں بچوں کوجنم دیا،جن میں سےایک لڑکااورایک لڑکی ہے۔

یہاں یہ بتاناضروری ہےکہ سفینہ نےاسی ہسپتال سےوٹروفرٹیلائزیشن ٹریٹمنٹ کروائی جس کےنتیجےمیں اس کےہاں بچوں کی پیدائش ممکن ہوئی۔

سفینہ ناماکوایااس دنیاکی ان خواتین میں شام ہوگئی ہیں جنہوں نےبڑھاپےمیں بچوں کوجنم دیا۔ بچوں کی پیدائش جس ہسپتال میں ہوئی اس کی مالکن خودایک ماہرگائناکالوجسٹ ہےاوریہ ہسپتال بےاولادجوڑوں کےہاں بچوں کی پیدائش میں ان کی مددکرتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Flag-draped coffins of four US soldiers killed in Iran war arrive at Dover Air Force Base as President Trump and military officials pay respects

امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکاپہنچادی گئیں

Thursday, 23 July 2026 | Web Desk ایران کےحالیہ حملوں میں ہلاک 4 امریکی فوجیوں …