Home / طوبیٰ انورکےپوڈکاسٹ پرشائستہ لودھی کی شامت

طوبیٰ انورکےپوڈکاسٹ پرشائستہ لودھی کی شامت

Tuba Anwar in Shaista Lodhi Podcast

ویب ڈیسک ۔۔ شائستہ لودھی پاکستانی شوبزانڈسٹری کی ایک کثیرالجحت شخصیت کےطورپرجانی جاتی ہیں ۔ انہوں نےخودکوایک اداکارہ،مارننگ شوہوسٹ اورڈاکٹرکےطورپربخوبی منوایااوراب ایک نئےمیدان میں قدم رکھاہےلیکن شروعات میں ہی انہیں ایک تنازع نےگھیرلیا ۔

ڈاکٹرشائستہ لودھی نےاینٹرٹینمنٹ کی دنیامیں نام کمانے،یوٹیوب چینل پرکاسمیٹکس کےکاروبارکوچلانےکےبعداب پوڈکاسٹ کی دنیامیں بھی قسمت آزمائی کافیصلہ کیاہے۔۔

اپنےپوڈکاسٹ میں شائستہ لودھی نےمرحوم ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی دوسری بیوی اداکارہ طوبیٰ انورسےبات چیت کی ۔ اس گفتگوکاٹیزرسوشل میڈیاپروائرل ہےجس میں طوبیٰ نےاپنی شادی شدی زندگی کی تلخیوں اوران لوگوں کےبارےمیں بات کی ہےجنہوں نےزندگی میں اسےبہت تکلیفیں دیں،بلکہ دھوکہ دیا۔

طوبیٰ زہریلےرشتوں اوران کی وجہ سےپیداہونےوالےدرد کوبرداشت کرتےرہنےکی بجائےوہ ان رشتوں سےالگ ہونےکی بات کرتی ہیں۔ طوبیٰ نےزوردیکرکہاکہ شہرت اوردولت انسان کوبےنقاب کرتی ہے۔ وہ ماضی سےچمٹےرہنےکی بجائےمستقبل کوگلےلگانےکی بات کرتی ہیں۔

اس انٹرویو کے جاری ہونے کے بعدشائستہ لودھی کوسوشل میڈیاپرعوام کی جانب سےکڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے لوگ طوبیٰ انورکو پیش کرنےکیلئےان کے انتخاب پرسوال اٹھا رہے ہیں، جسےوہ ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی موت کیلئےمبینہ طورپرمجرم سمجھتے ہیں۔

شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شائشتہ لودھی سے طوبیٰ کو فرشتہ بناپیش کرنے کی توقع نہیں رکھتے تھے۔ لوگوں نےشائستہ لودھی کوعامرلیاقت حسین سےدیرینہ وابستگیوں کی یاد دلائی۔

یہ بھی چیک کریں

imran abbas indian punjabi film

عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےچارمنگ اداکارعمران عباس نئےسال میں نیافلمی دھماکہ کرنےجارہےہیں ۔ مداحوں …