Home / تحریک انصاف کونیاقائدمل گیا

تحریک انصاف کونیاقائدمل گیا

PTI manifesto

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کونیاقائدمل گیا ۔ بیرسٹرگوہرعلی خان پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین منتخب۔

الیکٹرانک میڈیاکی خبروں کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب عہدیداروں کاانتخاب کرلیاگیا۔ بیرسٹرگوہرعلی چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوگئے۔

یاسمین راشد تحریک انصاف پنجاب کی صدر منتخب ہوگئیں،علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدرہوں گے۔ بلوچستان کی پارٹی صدارت منیر احمد بلوچ کےحصےمیں آگئی،جبکہ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ بن گئے۔

خبروں کےمطابق بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے، انہیں سابق وزیراعظم عمران خان نے نامزد کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …