Home / دانیال عزیزکامریم اورنگزیب کےخلاف بڑابیان

دانیال عزیزکامریم اورنگزیب کےخلاف بڑابیان

daiyal aziz vs ahsan iqbal

ویب ڈیسک ۔۔ سیاسی مخالفین کواپنےجارحانہ مزاج اورحاضرجوابی سےناکوں چنےچبوانےوالےمسلم لیگ ن کےرہنمادانیال عزیزاپنےہی پیٹی بھائی بہنوں سےسیدھےہوگئے ۔

کچھ روزپہلےانہوں نےایک بیان میں احسن اقبال کوکڑی تنقیدکانشانہ بناتےہوئےانہیں ملک میں مہنگائی کاذمہ دارقراردیاتھا ۔ دانیال عزیزکاکہناتھااحسن اقبال پرائس کنٹرول کوچیئرکررہےتھے،وہ کیسےکہتےہیں کہ مہنگائی ان کی ذمہ داری نہیں تھی ۔ اگرتحریک انصاف مہنگائی کی ذمہ دارتھی توانہوں نےتحقیقات کیوں نہیں کرائیں ۔

دانیال عزیزنےاسی پربس نہیں کیا بلکہ ایک حالیہ انٹرویومیں انہوں نےپارٹی کی اہم رہنمامریم اورنگزیب کےحوالےسےبھی بہت سخت باتیں کی ہیں۔ کہتےہیں مریم اورنگزیب کی وجہ سےپارٹی کوجونقصان ہوا،جلداس کی تفصیلات سامنےلائیں گے۔

مسلم لیگ ن نےغیرذمہ دارانہ بیان بازی پردانیال عزیزکوشوکازنوٹس جاری کرکےسات دن میں ان سےجواب طلب کیاہے ۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …