Home / احمدشہزادکیسےٹیم میں شامل ہونگے؟وہاب ریاض نےبتادیا

احمدشہزادکیسےٹیم میں شامل ہونگے؟وہاب ریاض نےبتادیا

PCB chief selector

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کےچیف سلیکٹروہاب ریاض کہتےہیں احمدشہزادکیلئےدروازےکھلےہیں ، وہ اچھاپرفارم کرکےٹیم میں جگہ بناسکتےہیں ۔

وہاب ریاض سےنیوزکانفرنس میں سوال پوچھاگیاکہ مسلسل اچھی کارکردگی کےباوجوداحمدشہزادکوکیوں ٹیم میں شامل نہیں کیاجارہا؟

اس پروہاب ریاض نےجواب دیاکہ احمد شہزاد کی تین سالہ کارکردگی بتادیں۔ وہ پچھلے تین سالوں میں 18 ٹی 20میچز کھیلے اور 653 رنزبنائے، تین سال وہ پی ایس ایل نہیں کھیلے۔ ہاں اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے نیشنل ٹی 20 کپ کے چار میچوں میں چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور 270 سے زائد رنز بنائے۔

وہاب ریاض کاکہناتھا میری ہر ایک لڑکے پر نظر ہے، احمد شہزاد کو نظر انداز نہیں کیا گیا،اچھا کھیل کرپاکستان ٹیم میں جگہ بناسکتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

PSL 2024 player draft

پی ایس ایل سیزن 9کےپلیئرڈرافٹ کی تاریخ آگئی

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2024 کاپلیئرڈرافٹ 13دسمبر کو ہوگا۔اس حوالےسےتقریب لاہورمیں …