پاکستان

ٹرمپ عمران خان کیلئےکال نہیں کرینگے: خواجہ آصف

Trump won't call for Imran Khan; Khawaja Asif

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےوزیردفاع خواجہ آصف کااہم بیان ۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پراپنےپیغام میں خواجہ آصف نےکہاکچھ لوگوں کاخیال ہےامریکہ سےایک کال آئےگی اوربانی پی ٹی آئی کوکال کرنےوالوں کےحوالےکردیاجائےگا،کیونکہ پاکستان میں کال کرنےوالوں کوانکارکی جرآت نہیں۔ خواجہ آصف نے28مئی 1998کےایٹمی دھماکوں کاحوالہ دیا۔ کہااس وقت کےوزیراعظم نوازشریف کوامریکی صدرکلنٹن نےایمٹی دھماکےنہ کرنےکےبدلےپانچ ارب ڈالرکی پیشکش کی ۔ نوازشریف نےنہ صرف انکارکردیابلکہ بھارت کےپانچ دھماکوں کےمقابلےمیں چھ ایٹمی دھماکےکئے۔ مشرف کوامریکہ سےکال آئی تووہ لیٹ گیااورحکم کی تعمیل کی۔ خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ اس قسم کےبیانات دینےوالےنوازشریف کےانکارمیں ان کےساتھ تھےاورجب مشرف نےاقرارکیاتواس …

مزید پڑھیں »

آرمی چیف کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

Gen Asim Munir met Saudi Crown Prince

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات۔ شاہی محل آمدپرآرمی چیف کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اورسکیورٹی تعاون پربات چیت کےعلاوہ دوطرفہ تعلقات کوبڑھانےکی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کےلیے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خطے کے امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالارسعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملےاوردفاع اور سکیورٹی کے …

مزید پڑھیں »

مسلح افواج کےسربراہان کی مدت پانچ سال کردی گئی

Acting president Yousaf Raza Gillani signing bills

ویب ڈیسک ۔۔ قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نےسینیٹ اورقومی اسمبلی کے منظورکردہ 6 بلوں پر دستخط کردئیےجس کے ساتھ ہی تمام بل قانون بن کرفوری نافذالعمل ہوگئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق قائم مقام صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔ ان بلوں کےقانون بننےسےاب آرمی ، نیوی اورائیرفورس چیفس کےمدت ملازمت 3سال سےبڑھ کر5سال کردی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ قائم مقام صدرنے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دستخط کر دیے۔ قائم مقام صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کالندن میں احتجاج

PTI Protest in London

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کابرطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ احتجاج میں شامل پی ٹی آئی کےکارکنوں نے مطالبہ کیاپاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو اس کاچھیناگیامینڈیٹ واپس دیا جائے۔ شرکا کا کہنا تھاسیاسی استحکام کے لیےایساکرناضروری ہے۔ مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نےبانی پی ٹی آئی کوجیل سےنکالنےکامطالبہ کیا۔ ذلفی بخاری کا کہناتھاانتظارپنجوتھاکےساتھ جوکچھ ہواوہ قابل مذمت ہے۔ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کابینچربنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ میں پہلےآو،پہلےپاو

practice and procedure ordinance

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ میں اب مقدمات پہلےآوپہلےپاوکی بنیادپرسنےجائیں گے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرآرڈیننس 2024کی تفصیلات سامنےآگئیں۔ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس 2024 کےمطابق سپریم کورٹ میں ہر مقدمہ چیف جسٹس کی زیر نگرانی مخصوص بینچ کے سامنے پیش ہوگاجس میں معقول بنیاد پر طے کرنا ہوگا کہ یہ معاملہ عوامی اہمیت کا حامل ہے یا نہیں؟ ترمیمی آرڈیننس کےتحت سپریم کورٹ کی کارروائیوں کا ریکارڈ اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گاجو عدالتی فیس کی ادائیگی کے بعد متعلقہ فریقین کو فراہم کیا جا سکے گا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرترمیمی آرڈیننس 2024پیرکوسپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں »

علی امین پھربھاگ جائےگا: خواجہ آصف

Khawaja Asif reaction on Ali Amin Gandapur

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےبیان پرکڑی تنقید۔ یہ شخص ایک بارپھرورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاؤس سےہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 اضلاع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا۔ یہ رنگ بازی کا ایںڈ ہے۔ خواجہ آصف نےایکس پر اپنی پوسٹ میں علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیااورانہیں کھری کھری سنائیں۔ یادرہےگزشتہ روزاڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےبات کرتےہوئےعلی امین گنڈاپورنےپوراملک بندکرنےکی دھمکی کی ۔ انہوں نےکہاکہ اس بارہم سرپرکفن باندھ کرنکلیں گےاوراپنےحق لئےبغیرکسی صورت واپس نہیں جائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ اس جعلی حکومت …

مزید پڑھیں »

پنجاب حکومت جہازاڑائےگی

Punjab Govt to run airline punjab air

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت اب جہازاڑائےگی ۔ نوازشریف نےپی آئی اےخریدنےکاعندیہ دےدیا۔ لندن واپسی سےپہلےنیویارک میں پارٹی ورکرزسےبات کرتےہوئےصدرن لیگ کاکہناتھامریم نوازنےان سےپنجاب کی نئی ائیرلائن شروع کرنےکیلئےمشورہ کیاہے۔ نوازشریف نےبتایاکہ مریم نوازنےان سےپوچھاکہ کیاہم پی آئی اےخریدلیں اوراسےنئےسرےسےشروع کریں؟ نوازشریف کےبقول انہوں نےجواب دیاکہ جی آپ پی آئی بھی خریدسکتی ہیں اورچاہیں توکوئی نئی ائیرلائن بھی شروع کرسکتی ہیں ۔ نوازشریف نےافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ وہ وزیرجس کےایک بیان نےقومی ائیرلائن کوتباہ کردیا،آج منہ چھپائےبیٹھاہے۔ نوازشریف کااشارہ غلام سروراعوان کےاس بیان کی طرف تھاجس میں انہوں نےقومی اسمبلی کےفلورپرکہاتھاکہ پی آئی اےپائلٹس کےلائسنس جعلی ہیں ۔ میاں نوازشریف کا مزید …

مزید پڑھیں »

فیض حمیدکاٹرائل مارچ میں مکمل ہونےکاامکان

Faiz Hameed Trial

ویب ڈیسک ۔۔ معروف صحافی اورکالم نگارجاویدچودھری کاسابق آئی ایس آئی چیف فیض حمیدکےٹرائل کےحوالےسےبڑاانکشاف ۔ آج نیوزپرشوکت پراچہ کےپروگرام میں بات کرتےہوئےجاویدچودھری نےدعویٰ کیاکہ فیض حمیدکاٹرائل مارچ 2025تک مکمل ہوجائےگا ۔ انہوں نےکہاعمومی طورپراس لیول کےٹرائل میں 6سے7ماہ لگتےہیں۔ جاوید چودھری نے کہاسپریم کورٹ کےاحکامات کے مطابق پاک فوج نے ایک کورٹ آف انکوائری کا اہتمام کیا تاکہ ٹاپ سٹی کیس سے متعلق شکایات کاسچ سامنےآسکے۔اسی حوالےسےفیض حمید کے خلاف، آرمی ایکٹ کے تحت، ڈسپلنری کارروائی کی گئی۔ یہ بات آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں بتائی گئی۔ فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ …

مزید پڑھیں »

ایم ڈی کیٹ امتحان میں بڑی تبدیلی کی تیاریاں

MDCAT controversy

ویب ڈیسک ۔۔ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے حوالے سے جاری تنازعہ کےحل کیلئےپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ٹیسٹ کا آزادانہ تجزیہ کرنے اوراگلےسال سےامتحان میں یکسانیت لانے کے لیے ملک بھر کے تمام امیدواروں کوایک جیسے سوالات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے پی ایم ڈی سی نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک سےاپنا سوال بینک تیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال ملک بھرکی چھ مختلف جامعات اوربیرون ملک جب ایم ڈی کیٹ …

مزید پڑھیں »

ڈولن ایان نامی خواجہ سراکی برہنہ ویڈیووائرل

Dolphin Ayan viral video

ویب ڈیسک ۔۔ پشاورکےمشہورخواجہ سراڈولفن ایان کی ایک برہنہ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ڈولفن ایان نےکارروائی کیلئےپولیس کودرخواست دیدی۔ خواجہ سرا ڈولفن ایان کہتےہیں سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ویڈیو دوسال پرانی ہے جوزبردستی بنائی گئی تھی۔ ڈولفن ایان نے کہاپولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی۔ ڈولفن ایان نے بتایاانہوں نےویڈیووائرل کرنےوالےملزم کانام اورایڈریس پولیس دی گئی درخواست میں لکھ دیاہے۔ ایس پی سٹی کااس حوالے سے کہنا تھاخواجہ سراڈولفن ایان کی ویڈیو سے متعلق مقامی تھانہرابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں »