Home / بلاول بھٹوکاشہریوں کوکراچی آنےکامشورہ

بلاول بھٹوکاشہریوں کوکراچی آنےکامشورہ

Bilawal Bhutto ask people to come Karachi

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےسموگ اورفضائی آلودگی سےپریشان پاکستانیوں کوکراچی آنےکامشورہ دےدیا۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ شیئرکرتےہوئےلکھا’میرے پاکستانیوں کراچی آجاؤ‘۔

واضح رہےکہ پنجاب کےبعداب پشاورسمیت خیبرپختونخواکےکئی شہروں میں سموگ نےپنجےگاڑنےشروع کردئیےہیں۔

پچھلےکئی روزسےلاہوردنیاکاآلودہ ترین شہربناہواہےجہاں ائیرکوالٹی انڈیکس دوہزارکوبھی چھوکرواپس آیاہے۔ اس کےعلاوہ ملتان ، فیصل آباد،روجھان،رحیم یارخان ، نارووال ، پنڈی بھٹیاں سمیت پنجاب کےکئی شہرمسلسل سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …