Home / پی آئی اےکی نجکاری کیلئےواحدبولی مسترد

پی آئی اےکی نجکاری کیلئےواحدبولی مسترد

Bid PIA privatization rejected

ویب ڈیسک ۔۔ نجکاری بورڈ نےپی آئی اےکی نجکاری کے لیے موصول ہونے والےواحد بولی مستردکردی۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئےنئی تجاویزتیارکرکےکابینہ کمیٹی اوروفاقی کابینہ کےسامنے پیش کیاجائےگا۔

وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری بورڈکےاجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئےدی گئی بولی مستردکرکےنئی تجاویزپرغورکیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئےایک بارپھراظہاردلچسپی طلب کرنےاورجی ٹوجی آپشن اختیارکرنےکی تجاویزدی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی 31اکتوبرکوکھولی گئی اور قومی ایئرلائن کے60 فیصد حصص کے لیےحکومت نے85 ارب روپے کی ابتدائی بولی لگائی جبکہ بلیوورلڈسٹی نامی ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے10ارب روپےکی بولی موصول ہوئی۔

پی آئی اےکی نجکاری کیلئےحکومت کوملنےوالی یہ واحدبولی تھی۔ بلیوورلڈسٹی کےعلاوہ کسی نےپی آئی اےکی نجکاری میں دلچسپی ظاہرنہیں کی۔

بلیوورلڈسٹی کی جانب سےانتہائی کم بولی لگانےکی وجوہات کیلئےکمپنی کےچیئرمین سعدنذیرنےکہاکہ پی آئی اےتقریباً800ارب روپےکی مقروض اورسالانہ اربوں روپےکےخسارےمیں چل رہی ہے۔ ہم حکومت کو85ارب روپےبھی دینےکوتیارہیں لیکن ہم سےبات کرکےشرائط کوتھوڑانرم کیاجائے۔

ایسےمیں اچانک دبئی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی گروپ النہانگ نے حکومت کو 250 ارب روپےکے واجبات سمیت 125ارب روپے سےزائدمیں پی آئی اےخریدنے کی پیشکش ارسال کی۔

ڈان نیوز کے مطابق النہانگ گروپ نےحکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی ۔

پاکستانی کاروباری گروپ نے قومی ایئرلائن کے لیے بہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی یقین دہانی،قومی ائرلائن کو دیگرائرلائنز کے لیے انجینئرنگ اورمینٹیننس حب بنانے کاآپشن بھی دیا۔

یہ بھی چیک کریں

IMF satisfied with FBR

آئی ایم ایف خوش،کوئی منی بجٹ نہیں آرہا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کےاعلیٰ عہدیدارکےمطابق آئی ایم ایف ادارےکی …